وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پشاور دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

پیر 17 جولائی 2017 11:23

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پشاور دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ انہوں نے ایف سی کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔