چیئرمین ایس ای سی پی پرریکارڈ ٹیمپرنگ کاالزام،ظفر حجازی کی پانچ روز کے لیے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 جولائی 2017 10:54

چیئرمین ایس ای سی پی پرریکارڈ ٹیمپرنگ کاالزام،ظفر حجازی کی  پانچ روز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2017ء) سیشن عدالت نے چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

  جہاں عدالت نے ظفر حجازی کی  پانچ روز کے لیے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی۔

عدالت نے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپےکے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ مچلکے آج ہی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر پانامہ کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کاالزام ہے ۔ ظفرحجازی کےخلاف مقدمہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پردرج کیا گیا۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا

متعلقہ عنوان :