جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔ قوم چوروں کے ساتھ نہیں ہے -سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے راہنماﺅں کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 جولائی 2017 10:30

جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔ قوم چوروں کے ساتھ نہیں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جولائی۔2017ء) مسلم لیگ(ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی و بقا کے لیے کام کرنے والے کو ہم اپنے ساتھ ملائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاناما کیس تک محدود نہیں رہے گا، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان نے کسی خوف کے بغیر اپنا کام مکمل کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہر جانب کرپشن ہی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ کرپشن کیس میں جیلوں میں جائیں تو یہ تاریخی لمحہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج بھی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور ہم کسی تعصب، سیاسی دشمنی یا پارٹی مفاد نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں جس جس کا نام ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ آئین کے 62 اور 63 کے مطابق تمام سیاست دانوں کی اسکریننگ ہونی چاہیے تاکہ کوئی کرپٹ پارلیمنٹ میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ محاصرے کریں گے، مگر ہم سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم اس کے ساتھ ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ماضی کی طرح اب کوئی ڈنڈا اٹھا کر سپریم کورٹ کی طرف نہیں آسکتا۔اس کیس کے نتیجے میں انشاءاللہ پاکستان کرپشن فری بن جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم چوروں کے ساتھ نہیں ہے نون لیگ پاناما کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، یہ لوگ سپریم کورٹ کا احترام نہیں کررہے۔

شیخ رشیدنے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا ججز اور جرنیلوں سےٹ کر لینا ہے۔ چوروں کیساتھ وہی کھڑے ہوتے ہیں جو چوری کے مال میں حصہ دار ہوتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ انہیں کون مشورے دے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی جگہ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی۔متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم کواپنے عہدے سے مستعفی ہوکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے، وزیراعظم کو اخلاقی طور پر استعفا دے کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے پر اکٹھا اور ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :