شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم میں جمع کرادیئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 جولائی 2017 09:39

شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم میں جمع کرادیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2017ء)پاناما کیس کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس کے لیے سپریم میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پہلی اہم ترین سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی جب کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی جانب سے دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کا رویہ غیر منصفانہ تھا اور اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا لہٰذا عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے آج تک کیلئے کارروائی ملتوی کر دی تھی۔