دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 6لڑکے ڈوب گئے

پیر 17 جولائی 2017 01:00

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 6 لڑکے ڈوب گئے ,پانچ نوجوانوں مر مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے دریا سے نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی پور کی بستی لنگر واہ کے نزدیک دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 6 نوجواں ڈوب گئی.شور مچانے پر مقامی لوگ فوری مدد کو پہنچ گئے اور اسی اثناء میں ریسکیو 1122 کو بھی کال کر لیا گیا ۔5 نوجوانوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 بحفاظت نکال لیاجبکہ علی پور کے مقامی صحافی اقبال لاشاری کے 17 سالہ بھتیجے محمد نعیم کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا .تھانہ کنداء پولیس,ریسکیو 1122 اور مقامی افراد 17 سالہ محمد نعیم کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں.

متعلقہ عنوان :