ہمیں ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہوگا۔سید محمد رضا شاہ

پیر 17 جولائی 2017 01:00

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس سید محمد رضا شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہوگا اس لیے ٹریفک کے چند اہم اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں الحمید اے پی وی ویگن اسٹینڈ پر شرکا کو ٹریفک قوانین بارے آگہی لیکچر دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں جن کی عمر 18سال سے زائد ہوچکی ہے وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ناقص سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی ہے باقاعدگی متعلقہ محکمہ سے این او سی لیکر سی این جی سلنڈر کا استعمال کریں مسافر ہمارے پاس امانت کے طور پر آتے ہیں بحفاظت منزل مقصود پر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر غلام قادر لاشاری نے ٹریفک قوانین بارے چسپاں پمفلٹ شرکا میں تقسیم بھی کیے اور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے ایک واک کا اہتمام بھی کیا

متعلقہ عنوان :