آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا

پیر 17 جولائی 2017 01:00

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)لاہور روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد آصف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر سے واپس اپنے گھر کی طرف جا رہا تھاکہ جامن کالونی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دج جس کے نتیجہ میںآصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا تھانہ صدر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔