حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔قیصر شیخ

پیر 17 جولائی 2017 01:00

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔ حکومت کی چارسالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،سی پیک کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو گا ، ملک میں بے پناہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس کے باعث ملکی معیشت مضبوط ہے ، مسلم لیگ ن کی جماعت آئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ قیصر احمد شیخ نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک بھر میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بڑے بڑے میگا پروجیکٹ پایا تکمیل کو پہنچے ہیں حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی صدارت میں تمام وزاء کا اجلاس ہو ا تھا جس میں ہم سب نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ این ای86میں بھی ترقیاتی کام بڑی تیزی سے ہو رہے ہیں شہر بھر میں ٹف ٹائل لگائی گئی جو کہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا پہلے سٹرکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا رہتا تھا مگر ٹف ٹائل لگنے کے بعد یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں اگر کسی بھی شخص کا مال مویشی چور ہو جاتا ہے وہ فوری طور پر میرے ساتھ رابطہ کرے میں اس کی قیمت ادا کرونگا چنیوٹ ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے ماضی میں ہمارے حلقے کو سابقہ منتخب نمائندوں نے نظرانداز کئے رکھا فاسٹ یونیورسٹی کا قیام چنیوٹ کے شہریوں کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے شیخ برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے اور ہم چنیوٹ کو تعلیمی میدان میں آکسفورڈ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :