چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

پیر 17 جولائی 2017 01:00

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر نے فیصل آباد ضلع کے چار تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے ضلع کے چار تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سب انسپکٹر راشد محمود کوتھانہ ملت ٹاون سے تبدیل کر کے ایس ایچ ا و تھانہ بٹالہ کالونی ،سب انسپکٹر اکمل جمال شاہ کو ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون،انسپکٹر مسعود نذیر کو ایس ایچ او مدینہ ٹاون ،سب انسپکٹر بشارت علی کو ایس ایچ او گلبرگ جبکہ سابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر مظہر عرفان اور سابق ایس ایچ او بٹالہ کالونی سب انسپکٹر عاصم مھیس کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے حکامات جاری کر دئیے۔