5ہزار پاکستانی سکالرز کو بیرون ملک بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا،ایچ ای سی

پیر 17 جولائی 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گزشتہ 5 برسوں میں 54147 سکالرز کو ایم فل پروگراموں میں اور 7692 پی ایچ ڈی پروگراموں میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 5 ہزار پاکستانی سکالرز کو بیرون ملک بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 5 برسوں کے لئے اعلی تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کیلئے درکار علوم پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ایچ ای سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ اہم اقدامات ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔