پاک فضائیہ کا سی۔130 طیارہ برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر شو 2017ء کا سٹار بن گیا

پیر 17 جولائی 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پاک فضائیہ کا فنی اعتبار سے پینٹ کیا گیا سی۔130 طیارہ رائل ایئر فورس بیس فیر فورڈ برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر شو 2017ء کے دوسرے روز کا سٹار بن گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر فورس کی طرف سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق دنیا بھر سے ہزاروں سیاحوں نے خوبصورت انداز میں سجائے گئے طیارے میں دلچسپی کا اظہار کیا جو امن کے پیغام کے ساتھ پینٹ کیا گیا تھا۔

سیاحوں کو پاک فضائیہ کے مختلف دستاویزی فلمیں اور پرومو بھی دکھائے گئے اور پاکستان کی ثقافتی تنوع اور بھرپور ورثہ کی عکاسی کی گئی۔ ان دستاویزی فلموں کو ہر عمر کے افراد بالخصوص بچوں نے بہت دلچسپی سے دیکھا اور پسند کیا۔ نامور ایئر فورسز اس میگا ایونٹ میں اپنے طیاروں کی نمائش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :