اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن پر لیسکو نے رسول پارک فیڈر سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی‘ فیڈر چلنے سے لیفو گرڈ سٹیشن اور فیروز پور روڈ فیڈر کو ریلیف ملے گا

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن پر لیسکو نے رسول پارک فیڈر سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی‘ فیڈر چلنے سے لیفو گرڈ سٹیشن اور فیروز پور روڈ فیڈر کو ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے لیسکو نے ایک اور مثبت اقدام اٹھایا ہے لیسکو کے نئے رسول پورہ فیڈر سے بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اولڈ کوٹ لکھپت گرڈ سے فیروز پور روڈ فیڈر اور لیفوگرڈ سٹیشن کو فائدہ ہوگا۔ گرڈ سٹیشن سے 11 کے وی اسماعیل نگر، اتحاد کالونی کو ریلیف ملے گا لوڈ نئے فیڈر پر منتقل ہونے سے جہانگیر پارک،عوامی کالونی، مدینہ ٹان، زبیر کالونی، گرین کالونی، رسول پارک، طارق آباد، بوستان کالونی، اسماعیل بابر کے علاقوں کی شکایات کا ازالہ ہوگا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق صارفین کی سہولیات کیلئے کمپنی ہر لمحہ کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :