لاہور پولیس کے جرائم پر قابو پانے کے دعوی فلاپ‘ رواں برس شہر سے 297 گاڑیاں اور 1926 موٹرسائیکلیں چوری

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) لاہور پولیس کے جرائم پر قابو پانے کے دعوی فلاپ‘ رواں برس شہر سے 297 گاڑیاں اور 1926 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے جرائم پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعوں کے باوجود شہر میں گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ نظر آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 297 گاڑیاں اور 1926 موٹر سائیکلیں چوری ہو ئیں۔ سب سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نواب ٹان، ستوکتلہ، کاہنہ، شفیق آباد، بادامی باغ، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں سے چوری ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :