پنجاب حکومت نے مالی سال2017/18کے دوران سر کاری محکوں کے نئی گاڑیاں خر یدنے پر پابندی عائد کردی

وزراء اور سر کاری محکموں کیلئے مشینری اور فر نیچر خر یدنے کیلئے بھی کفایت شعاری کمیٹی سے اجازت لینا ہوگا ‘محکمہ خزانہ نے حکم نامہ جاری کردیا

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پنجاب حکومت نے مالی سال2017/18کے دوران سر کاری محکوں کے نئی گاڑیاں خر یدنے پر پابندی عائد کردی ‘وزراء اور سر کاری محکموں کیلئے مشینری اور فر نیچر خر یدنے کیلئے بھی کفایت شعاری کمیٹی سے اجازت لینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانے نے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے جسکے تحت پنجاب میں صوبائی وزراء سمیت 45محکموں پر کسی قسم کی نئی گاڑیاں خریدنے اور صوبائی وزراء یا محکموں کیلئے فر نیچر یا دیگر مشینری خر یدنے پر پابندی ہوگی اگر کوئی بہت ہی ضرور چیز کی ضرور ت ہوگی تواس کیلئے انکو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی سے اجازت لینا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :