خضدار: خضدار میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق ، قومی شاہراہ پر آمد ورفت معطل

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) خضدار میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق ، قومی شاہراہ پر آمد ورفت معطل ، فصلات کو بھی نقصان پہنچا خضدار کے تحصیل وڈھ اور اورناچ کے درمیان گاسلیٹی چڑھائی پر کوئٹہ کراچی ایم 25کا پل ٹوٹ جانے کے باعث ایک گاڑی اپنی سواریوں کے ہمراہ ریلے میں بہہ گئی ، جس کی اطلاع پاتے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے فوری احکامات جاری کردئے اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ لیویز فورس و تحصیلدار اور دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ، اس دوران ایف سی کے جوان بھی پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا،اتوار کی اعلیٰ الصبح لیویز فورس نے اورناچ کے قریب سے نعشیں بھی برآمد کرلی گئیں ، اس دوران مشینری منگوا کر کوئٹہ کراچی شاہراہ اور رابطہ سڑک ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ پوری رات گاسلیٹی کے علاقے میں ریسکیو آپریشن اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے رہے ندی سے نکالی جانے والی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس اور الغنی ایمبولینس کے ذریعے خضدا ر ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بارشوں کی وجہ سے متعددعلاقوں میںکچی آبادی زیر آب آگئی اور متعدد دیواریں ڈھ گئیں جب کہ فصلات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے ضلع کے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ سیلابی ریلوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برسات و ندی نالوں کے بہہ نے کے موقع پر ندیوں کا رخ نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :