قلعہ عبداللہ کے علاقے میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے لیویز اہلکار جاں بحق

اتوار 16 جولائی 2017 23:40

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ کے علاقے آرمبی لیویز چیک پوسٹ پرتعینات لیویز اہلکار عبیداللہ کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :