کچلاک میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز ..
تازہ ترین : 1

کچلاک میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز موادکو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرکے ایک ہوٹل کے سامنے کھڑی کر رکھی تھی پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب 7سے 8کلو گرام وزنی دھماکہ کو ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ د رج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 23:40:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں