سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ایجوکیشن کی زیر صدارت پوسٹ گریجوایٹ ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس

چلڈرن ہسپتال کیلئے PGRs کی سیٹوں میں اضافہ ، تعداد 112 ہوگئی

اتوار 16 جولائی 2017 23:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیر صدارت پوسٹ گریجوایٹ ایڈمشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چلڈرن ہسپتال کی توسیع کے بعد ہسپتال کیلئے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سیٹوں میں اضافہ کا فیصلہ کیاگیا اور سیٹوں تعداد بڑھا کر 112 کردی گئی ہے - سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال 1100 بستروں کا ہوگیا ہے لہذابیڈز اور فیکلٹی کے تناسب سے PGRsکی سیٹوں میں اضافہ کیاجائے گا- سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ PGRs کی انڈکشن کے جاری تیسرے مرحلہ میں اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اضافی سیٹیں چلڈرن ہسپتال کو فوری فراہم کی جائیں گی اورجنوری 2018ء میں PGRs کی انڈکشن کے راؤنڈ میں بھی اضافی سیٹیں چلڈرن ہسپتال کودی جائیں گی-اجلاس میں وائس چانسلر UHS پروفیسر جنید سرفراز خان ، پروفیسر سید محمد اویس ، پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان ، پروفیسر ابرار اشرف، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر احسن وحید راٹھور، پروفیسر اسد اسلم خان، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی بدر منیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد نے شرکت کی-م ن