بیجنگ : دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی ،22افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

بیجنگ : دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی ،22افراد ہلاک

پولیس نے آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) چین کے مشرقی صوبے جینگ سو میں واقع ایک دو منزلہ مکان میں آتشزدگی سے 22 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شنگھائی کے علاقے یوشہان میں علی الصبح اچانک ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جیانگ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 23:20:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں