جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا فوری تبادلہ کیاجائے،پی ٹی وی بولان اینکرزکامطالبہ

ایم عطاء اللہ بلوچ کی پشتون آرٹسٹوںکیساتھ انتہائی ناروا رویہ اپنا یاہواہے، شمشیر موند، پاکیزہ خان اورشاہین علی زئی کی پریس کانفرنس

اتوار 16 جولائی 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) ٹی وی آرٹسٹوں شاہین علی زئی ،شمشیر موند اور پاکیزہ خان نے مطالبہ کیاہے کہ جنرل منیجر پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سینٹر عطاء اللہ بلوچ کا فوری طور پرتبادلہ کیاجائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہونگے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پی ٹی وی کوئٹہ کے سینٹر کے جی ایم عطاء اللہ بلوچ کی پشتون آرٹسٹوںکیساتھ انتہائی ناروا رویہ اپنا یاہواہے مختلف حیلے بہانوں سے پشتون اداکاروں کے چیکس روکے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اپنا حق مانگنے کیلئے آواز بلند کرتاہے اور آفیسران سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ان کیساتھ انتہائی خراب رویہ اپنا کر نازیبا الفاظ کااستعمال کرتاہے ،پشتون اداکاروں پر پی ٹی وی کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر جی ایم کے ناروا رویے کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم اپنے حقوق کیلئے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :