کوہاٹ ،پولیس نے رواں سال سنگین مقدمات میں مطلوب 250خطرناک اشتہاریوں سمیت 2845ملزمان کو گرفتارکرلئے
اتوار 16 جولائی 2017 22:11
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سال رواں کے دوران ضلعی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات اور عوامی روابط کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پرشہر اور مضافات کے مختلف مقامات پر 178سرچ آپریشنز کا انعقادکیا اور اس دورانئے میں 250خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا جن میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں کے 4،قتل کی مقدمات کے 75،اقدام قتل کے 32 ،اغوائیگی کے 12،ضرر کے 4، رہزنی کے 11،نقب زنی کے 2،چوری کے 6،بھتہ خوری کے 2،منشیات فروشی کے 16،قمار بازی کے 2،ہوائی فائرنگ کے 3،بجلی چوری کے 2،لوکل اینڈ سپیشل لاء کے 5اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد 56اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔
پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سال رواں کے دوران بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد روپوش ہونے والی20افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جو عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے جا چکے تھے۔امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس نے رواں سال شہر اور دور دراز کے علاقوں میںتلاشی آپریشن کی کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ و منشیات رکھنے اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث 2845ملزمان کو بھی حراست میں لیکر مجموعی طور پر 2742مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرکے سماعت کیلئے داخل عدالت کردئیے ہیں ۔اسی طرح دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میںمنعقدہ آپریشنز میں پولیس نے مختلف علاقوں میںچیکنگ کے دوران مخصوص سیکیورٹی قوانین کی رو سے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقامی تھانوں سے رجسٹریشن کئے بغیر 360غیر مقامی افراد کے خلاف مقدمات قائم کئے اور انہیں چھان بین کیلئے حراست میں لیکر پابند سلاسل کیا۔ پریس ریلیز میں درج معلومات کے مطابق پولیس نے سال رواں کے اوائل سے اب تک مختلف کاروائیوں کے دوران زیر حراست ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 27دستی بم،1ریموٹ کنٹرول بم،1راکٹ شیل،3کلوگرام بارودی مواد،5ڈیٹونیٹر،120کلاشنکوف،10کلاکوف،175شاٹ گن،66رائفل،735پستول، 1406چارجرز،6خنجر،40000(چالیس ہزار )مختلف بور کے کارتوس،95ہزار کلوگرام چرس،33کلو گرام افیون ،12کلوگرام آئس،25کلو گرام ہیروئن ،520بوتل شراب اور مختلف قسم کی چھوٹی بڑی 27مشکوک گاڑیاںجن میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.