44کے قریب لوگ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں

چوہدری نثارضمیرکی آوازسنیں اورن لیگ چھوڑیں تومیں ان کے ساتھ کھڑاہوجاؤں گا، نوازشریف نے اپنے والدکی قبرکوبھی خراب کیا،اپنے خاندان کی ساکھ کوخراب کیا،نوازشریف کاشہبازشریف ،چوہدری نثاراوراسحاڈارپرسے اعتماداٹھ چکا،شہبازشریف کوکبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 22:11

44کے قریب لوگ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ جے آئی ٹی کوگالیاں دینے والے سپریم کورٹ کوگالیاں دے رہے ہیں ،نوازشریف نے اس بارتصادم کی راہ اپنائی توجیل جائیں گے ،44کے قریب لوگ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں ،چوہدری نثارضمیرکی آوازسنیں اورن لیگ چھوڑیں تومیں ان کے ساتھ کھڑاہوجاؤں گا،نوازشریف نے اپنے والدکی قبرکوبھی خراب کیااوراپنے خاندان کی ساکھ کوخراب کیا،نوازشریف کاشہبازشریف ،چوہدری نثاراوراسحاڈارپرسے اعتماداٹھ چکاہے ،نوازشریف شہبازشریف کوکبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے ۔

اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ راجہ بازارمیں اردغان کے بینرزلگاکرکیاپیغام دیاجارہاہے ،یہ لوگ اب سی پیک میںبھی جیل جائیں گے ،جے آئی ٹی شریف خاندان کوجھوٹاثابت کیاہے ،فضل الرحمن کوبھی سمجھ آگئی ہے کہ نواز شریف جانے والے ہیں جونوازشریف کومشورہ دے رہاہے کہ ڈٹ جاؤاسے پتہ ہے کہ نوازشریف نہیں رہیںگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن اسلام سے زیادہ اسلام آبادکے قریب ہیں ،نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے توجیل جائیں گے ،میراکیس 62،63کاہے ،جس کی بناء پر22لوگ نااہل ہوئے ہیں ،احتساب کاعمل شروع ہوگیا،سب بڑے آدمی کم ہوگئے ،چوہدری نثارکوا بھی کہتاہوں کہ خراب ہوجاؤگے ،چوہدری نثارشفاف آدمی ہیں ،انہیں ضمیرکے مطابق فیصلہ کرناچاہئے ۔

شیخ رشیدنے کہاکہ شریف سمندرکھاگئے کہتے ہیں کہ ہم نے کیاکیا،جولوگ جے آئی ٹی کوگالیاں دے رہے ہیں وہ جے آئی ٹی کونہیں شریف خاندان کوگالیاں دے رہے ہیں ۔شیخ رشیدنے مولانافضل الرحمن کیلئے 1000روپے انعام کا بھی اعلان کیاہے ۔راناثناء اللہ نے جے آئی ٹی کو’’حسین انوسٹی گیشن ٹیم‘‘کہہ کرزندگی میں پہلی بارسچ بولاہے ،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ق سے 44کے قریب لوگ ن لیگ آئے ،ن لیگ میں 8آدمی نفرت کے نشان بن گئے ہیں 44لوگ کسی بھی وقت ن لیگ چھوڑسکتے ہیں ،چوہدری نثارمردبن کرنوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں تومیں چوہدری نثارکے ساتھ کھڑارہوں گا،چوہدری نثاراسحاق ڈاراورشہبازشریف پرنوازشریف کااعتمادختم ہوچکا لیکن شہبازشریف کووزیراعظم نہیں بنائیں گے انہوںنے کہاکہ قوم مجھے بھی داددے ،سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ میں نے بھی شریف خاندان کی کرپشن سامنے لانے میں کرداراداکیا۔

شیخ رشیدنے کہاکہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججزنے کہاکہ قطری خط چھوٹاہے ،نوازشریف نے اپنے والدکی قبرکوبھی خراب کیا،ن لیگ کوتباہ کیااورخاندان کی ساکھ کوبھی خراب کیا،نوازشریف نے وقت آنے پراپنے خالوکوبھی نہیں بچایا،میں نے 60سال تیارکئے ہوئے ہیں جونوازشریف سے پوچھوں گا۔