لاہور ,مضبوط،غیر مقروض،ناقابل تسخیر پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے جدوجہد آزادی کشمیر سے غداری کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے

دفاع پاکستان کونسل کشمیریوں سے ہمارا ایمان اور کلمہ کا رشتہ ہے ,بھارت کتنے وانی مارے گا کشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی بنے گا حافظ محمد سعید کو چوبیس گھنٹوں کے اندر رہا کیا جائے کشمیری غیور قوم ہے جس نے ہمیشہ سینے پر گولی کھائی,مقرر ین کا کشمیر کانفرنس سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) مذہبی ،سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین اورمتحدہ جہاد کونسل کے ٴْکمانڈروں نے دفاع پاکستان کونسل کی شہدائے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط،غیر مقروض،ناقابل تسخیر پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر سے غداری کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

کشمیریوں سے ہمارا ایمان اور کلمہ کا رشتہ ہے۔بھارت کتنے وانی مارے گا کشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی بنے گا،حافظ محمد سعید کو چوبیس گھنٹوں کے اندر رہا کیا جائے۔انکو نظربند کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ۔کشمیری غیور قوم ہے جس نے ہمیشہ سینے پر گولی کھائی۔دفاع پاکستان کونسل کے تحت 19جولائی کو لاہور میں شہداء کشمیر کانفرنس ہو گی۔

(جاری ہے)

کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق بندوق اٹھائی،2017 کشمیر کی آزادی کا سال ہے۔کشمیر کے حوالہ سے حکومت اپنی دوٹوک پالیسی واضح کرے،شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔حافظ محمد سعید کی نظربندی اور سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے تحریک آزادی کمزور نہیں ہو گی،مودی سن لے اب کشمیر کی آزادی قریب ہے۔پاکستان کتنے حافظ سعید نظربند کرے گا پاکستان کا بچہ بچہ حافظ سعید بن چکا ہے ۔

غزوہ ہند کے نتیجہ میں برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،متحدہ جہاد کونسل کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین،ظفر علی شاہ، پیر سید ہارون علی گیلانی،مولانا فضل الرحمان خلیل،شیخ جمیل الرحمان،خرم نواز گنڈا پور،احمد رضا قصوری،جنرل عبداللہ،محمد عثمان،محمود احمد ساگر،مولانا عبدالجلیل نقشبندی،حافظ عبدالغفارروپڑی،مولانا سیف اللہ خالد،قاری یعقوب شیخ،سید یوسف شاہ،عبداللہ حمید گل،شفیق الرحمان،مولانا بشیر احمد خاکی،سید عبدالوحید شاہ،اجمل خان بلوچ،راجہ ظفر اقبال،سید فقیرحسین بخاری و دیگر نے مرکز قبا آئی ایٹ سے متصل گرائونڈ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جماعة الدعوة اسلام آباد کی میزبانی میں ہونے والی شہداء کشمیر کانفرنس میں جڑواں شہروں سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،کشمیر بنے گا پاکستان،سید علی گیلانی سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،حافظ محمد سعید کا کیا پیغام ،کشمیر بنے گا پاکستان و دیگر نعرے لگائے گئے۔

شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو آج کی کانفرنس کے ذریعے پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہیں،کشمیر ،اسلام کی حفاظت کے لئے ہماری جانیں حاضر ہیں۔سال 2017ء کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ ریمنڈڈیوس کو تو چھوڑ دیا گیا ،عدالتوںنے حافظ محمد سعید کے بارے میں فیصلہ دیا کہ انکا کوئی جرم نہیں اسکے باوجود وہ نظر بند ہیں،کشمیرکے حوالہ سے تحریک جاری رہے گی۔

19جولائی کو لاہور میں کشمیر کانفرنس ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نزدیک ہر مجاہد ہشت گرد ہے اب سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے ایک سال سے چور چور کا شور ہے ،پانامہ کے مقدمے چل رہے ہیں،اگرکوئی چور ثابت ہو تو وہ نااہل ہو جاتا ہے اسے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دینا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی آزادی جہاد کے ذریعے سے ہو گی۔

انہوںنے کہا کہ کشمیر ی نہتے ہیں جو پتھروں سے بھارتی مسلح فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی دنیا خاموش ہے،ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔کشمیر ہمارا ہے اور پاکستان کشمیریوں کا ہے۔جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ امریکہ نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد ڈکلیئر کیا۔

حافظ محمد سعید لاہور میں قید ہیں۔مودی نے امریکہ سے منتیں کر کے سید صلاح الدین پر پابندی کا اعلان کروایا۔امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دینا سید صلاح الدین کے لیے اعزاز ہے ،امریکہ و بھارت نے اعتراف کر لیا کہ وہ سید صلاح الدین سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق و دیگر قید ہیں،حافظ محمد سعید بھی کشمیر کی وجہ سے قید ہیں۔

انہوںنے کہا کہ وادی نیلم میں بھارت نے پاک فوج کی گاڑی کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہو گئے۔بھارت بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جنگ چاہتا ہے۔متحدہ جہاد کونسل کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا کہ سامراجی طاقتوں،اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے لئے حافظ محمدسعید کو نظربند کیا گیا ہے،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں رہا کیا جائے ،وہ کشمیریوںکی آواز بلند کرتے ہیں۔

ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس ملک کی پالیسیاں ملک کے مفاد میں بن رہی ہیں یا سامراجی طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی جانب سے پیش کی جانے والی تلوار سے وفاداری کی جائے گی۔غزوہ ہند جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ حافظ محمد سعید اور میں دہشت گرد نہیں،ہم عالمی برادری کو کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیری اپنے حق کے لئے میدان میں ہیں،جنرل اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی جس میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا گیا،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق بندوق اٹھائی،بھارت مذاکرات میں سینجدہ نہیں اسنے مذاکرات کا نام لے کر ستر سال پاکستان کے ضائع کئے اور کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزوہ ہند کے نتیجے میں نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ برصغیر کا نقشہ بدل جائیگا۔مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں حافظ محمد سعید کی شدید کمی محسوس کر رہا ہوں،پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی حکومت کو ایک درخواست کرنے آیا کہ شوق پورا کر لیا،سیاست بھی کر لی،واشنگٹن ،دہلی کے کہنے پر نظربند رکھ لیا ۔

وزیر اعظم کو کہتاہوں کہ کشمیریوں و پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کو چوبیس گھنٹے رہا کیا جائے۔ ہدیة الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ تھی ،ہے اور رہے گی،سبز ہلالی پرچم لہرا کر اس عزم کا اعلان کرتے ہیں کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمان اور کلمہ کا رشتہ ہے۔بھارت کتنے وانی مارے گا کشمیر کا بچہ بچہ وانی بنے گا۔

انصار الامة کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے سال2017کو کشمیر کے نام کیا تو مودی نے امریکہ کے ذریعہ دبائو ڈلوا کر حافظ محمد سعید کو نظربند کروایا اور بعد میں سید صلاح الدین کو امریکہ سے دہشت گرد قرار دلوایا،ایسے اقدامات سے تحریک آزادی کمزور نہیں ہوگی۔تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں بھارت نواز دندنا رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور کشمیریوں کی آواز بلند کرنے والے حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

کشمیری پاکستانی پرچم اٹھا کر میدان میں کھڑے ہیں حکمران سن لیں کشمیر مذاکرات،ڈپلومیسی سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک کے حکمران کشمیری ہونے کے باوجود کشمیر کا سودا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تین سال قبل ماڈال ٹائون لاہور میں چودہ لوگوں کو شہید اور نوے لوگوں کوزخمی کیا ،ہم کسی شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کو آرڈینیٹر احمد رضا قصوری نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد جاری تحریک کو حکومت پاکستان کیش نہیں کروا سکی،کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا مگر وزیر اعظم خاموش رہا،کشمیر کے حوالہ سے حکومت کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔جمعیت المجاہدین کے امیر جنرل عبداللہ نے کہا کہ اسلامی نظریئے کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا ،کشمیری اسی ملک کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں ،ہم شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متحدہ جہاد کونسل کے وائس چیئرمین عثمان نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی حکمران اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔بھارت سے تجارت ختم،سفارتخانہ بند کیا جائے اور سیز فائر لائن کو روندا جائے۔آل پاٹیز حریت کانفرنس کے رہنما محمود احمد ساگر نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہندو کے خلاف لڑائی لڑی۔کشمیر کی آزادی کے لئے افواج پاکستان کی مداخلت ضروری ہے۔

فوج کو فوج نکالے گی ۔پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالجلیل نقشبندی نے کہا کہ کشمیری بے مثال قربانیاں دے کر تحریک آزادی کو کامیابی کی منزل کی جانب لے جا رہے ہیں۔پاکستان کو کشمیریوں کی مکمل حمایت اور کردار ادا کرنا چاہئے۔جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ بھارت یار رکھے حافظ محمد سعید کو نظر بند کرنے یا سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے تحریک آزادی نہیں رکے گی،2017کشمیر کی آزادی کا سال ہے ۔

دفاع پاکستان کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ عشرہ شہداء کشمیر کے حوالہ سے 19جولائی کو لاہور میں بڑی شہداء کشمیر کانفرنس ہو گی۔ تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دین والوں کے ساتھ کھڑا ہوں،حکمرانوں کا کشمیر پر موقف کمزور ہے۔حافظ محمد سعید کی نظربندی اور صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے پر حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔

دفاع پاکستان کونسل خیبر پختونخواہ کے کو آرڈینیٹر سید یوسف شاہ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے دفاع پاکستان کونسل تحریک جاری رکھے گی۔دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوںمولانا سیف اللہ خالد،شفیق الرحمان،مولانا بشیر احمد خاکی،سید عبدالوحید شاہ،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل خان بلوچ،چیئرمین سول ایکشن کمیٹی راولپنڈی راجہ ظفر اقبال،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائیزرسید فقیرحسین بخاری نے کہا کہ عشرہ شہداء کشمیر منانے پر جماعة الدعوة کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیری قربانیاں پیش کر رہے ہیں ہم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک رہیں گے۔کشمیریوں کے ساتھ رشتہ لازم و ملزوم ہے۔