لاہور, اس وقت پارلیمنٹ کے 80 فیصد ارکان نے اپنے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں

جمشید دستی نواز شریف نے کرپشن کی ہے جو کہ جے آئی ٹی میں ثابت بھی ہو چکی ہی, سر براہ عوامی راج پارٹی کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) سر براہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اس وقت پارلیمنٹ کے 80 فیصد ارکان نے اپنے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔ نواز شریف نے کرپشن کی ہے جو کہ جے آئی ٹی میں ثابت بھی ہو چکی ہے اب سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کو مد نظر رکھے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف لاکھوں مسلمانوں کے قتل مودی کے ساتھ کاروبار کرتا ہے۔ پیسہ باہر کے ملکوں میں بھجواتا ہے جبکہ ملک کے اداروں کے خلاف بولتے ہے۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے سیاستدانوں کا احتساب ہو اور اس کے بعد سب کا احتساب ہو۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اب ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی جبکہ مجھے غریب کسان کے حق میں آواز اٹھانے پر سزا دی گئی لیکن میں ڈرنے والا نہیں یہ ملک غریب پاکستانیوں کا ہے اور میں ان کے حق میں بولتا رہوں گا اور مجھے غریب لوگوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :