چاغی,وزیر اعلیٰ کے معاون برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دالبندین شہر اور مضافاتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

اتوار 16 جولائی 2017 22:11

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خاص برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سخی میر امان اللہ کان نوتیزئی کا دالبندین شہر اور مضافاتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ ودیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے ۔سخی میر امان اللہ خان سخی میر امان اللہ کان نوتیزئی نے دالبندین بازار میں جاری ترقیاتی کاموں میں بازار روڈ،فٹ پاتھ،ٹف ٹائل۔

(جاری ہے)

اسٹریٹ لائٹس ،نکاسی آب ،ایر پورٹ روڈ،فیصل کالونی روڈ،سیاہ جنگل واٹر سپلائی اسکیم،فیملی پارک،چیئر مین ہاوس ودیگر کا معائنہ کیا سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ 20کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے بر وقت تکمیل انتیائی ضروری ہے تاکہ عوام کو فائدہ مل سکیں انکا کہنا تھا بلوچستان حکومت نے بری پیمانے پر فنڈ ز فراہم کردی ہے تاکہ لوگون کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں انکا کہنا تھا کسی بھی ٹھیکدار نے غیر معیاری میٹریل اور کام سست روی کا مظاہرہ کیا اسکے خلاف سخی سے کاروائی کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی شہک بلوچ،ایکسئن پی ایچ ای عبد المطلب سیاہ پاد ،بی اینڈ آر انجنیئر ثناء اللہ ،ودیگر موجود تھے سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کار کردگی کو سراہا انکا کہنا تھا بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :