اٹک,پو لیس کی شاندار کار کر دگی بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات بر آمد

ڈکیتی کے مختلف گینگ گرفتار ملزمان سے لاکھوں رو پے ما لیت کا مال مسروقہ بر آمد

اتوار 16 جولائی 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) اٹک پو لیس کی شاندار کار کر دگی بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات بر آمد ، ڈکیتی کے مختلف گینگ گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں رو پے ما لیت کا مال مسروقہ بر آمد ، قمار بازی کے درجنوں اڈوں میں چھاپہ مار کر بھی لا کھوں رو پے بر آمد کر لیئے گئے ، اسی طرح سنگین وار داتوں میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پو لیس نے انسدادی کاروائیوں میں بھی سینکڑوں افراد کو قانون کے شکنجے میں جکڑ دیا چھ ما ہ کے دوران ڈی پی او اٹک زا ہد نوا ز مرو ت کی زیر نگرانی 14تھانوں کی پو لیس نے اسلحہ کے 331مقدمات درج کرکے 336ملزمان کو گر فتار کر کے ان سے 241پستل ، 81را ئفل ، 15کلا شنکوف ، 16رپیٹر /کار بین ، 17خنجر /چاقو ، 4979رو ند ، منشیات کے 304مقدمات درج کر کے 324ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 176کلو 511گرام چرس ، پا نچ کلو 450گرام افیو ن، 412گرام ہیروئن اور شرا ب کی 1123کپیاں بر آمد کیں جبکہ قمار بازی کے 36اڈئوں پر چھا پے مار کر 36مقدمات میں 223ملزمان کو گرفتار کر کے 60لا کھ رو پے بر آمد کر لیئے ، قتل ، ڈکیتی 392 ، اغوا ء برا ئے تاوان اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے 29مجرمان اشتہاری Bکیٹگری کے 31مجرمان اشتہاری سمیت 60اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا گیا اسی طرح ڈکیتی /را ہبری اور قتل کے چار مقدمات کو ٹریس کر کے اس میں ملوث 13میں سے 13ملزمان کو گرفتار کر کے سو فیصد گرفتاری کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا اور ان سے سوا نو لا کھ رو پے سے زا ئد رقم بھی بر آمد کی گئی جبکہ ڈکیتی اور را ہبری کے دس مقدمات میں الگ سے 35ملزما ن کو گرفتار کر کے ان سے 42لا کھ رو پے بر آمد کر لیئے جبکہ سنگین وار داتوں میں ملوث گیارہ گینگ جو انتہائی خطر ناک تھے ان کے 46ارکان کو گرفتار کر 20مقدمات ٹریس کیئے گئے اور ان ملزمان سے جو انتہائی سنگین وار داتوں میں ملوث سے 23پسٹل ،چار را ئفل ، ایک رپیٹر ، ایک کاربین ، 253رو ند ، نقدرقم، طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مو ٹر سائیکلز جن کی کل ما لیت 45لا کھ رو پے سے زائد ہیں بھی بر آمد کی لو کل اور سپیشل لا ء کے ذریعے سائو نڈ سسٹم کے سات مقدمات درج کر کے سات ملزمان ، وال چا کنگ کا ایک مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ، سیکورٹی ولنرایپل دو مقدمات درج کر کے دو ملزمان ، کرایہ داری ایکٹ کے تحت 51مقدمات درج کر کے 105ملزمان ، فا رن ایکٹ کے 33مقدمات درج کر کے 36ملزمان ، ون ویلنگ کے سات مقدمات درج کر کے 25ملزمان اور پتنگ بازی کے دس مقدمات درج کر کے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انسدادی کاروائی ضابطہ فو جداری 107/150 کے تحت 528 ، ضابطہ فو جداری 107/151 کے تحت 264، ضابطہ فو جداری 55/109کے تحت چار اور ضابطہ فوجداری 55/110کے تحت 31ملزمان کو پا بند کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :