اٹک, محکمانہ امتحان مکمل کر نے والے کانسٹیبلان کو تر قی دے کر ہیڈ کا نسٹیبل

بنا نے کے احکامات جاری

اتوار 16 جولائی 2017 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت نے محکمانہ امتحان مکمل کر نے والے کانسٹیبلان کو تر قی دے کر ہیڈ کا نسٹیبل بنا نے کے احکامات جاری کر دیئے کانسٹبیل سے ہیڈ کانسٹبیل کے عہدے پر ترقی پا نے والوں میں نا ئب ریڈر ڈی پی او آفس قاسم رضا شاہ ، اظہر اقبال ، وقاص بشیر ، زا ہد علی ، شیر خان ، وسیم محمود ،اعظم خان ، محمد شفقت ، عامر حیات ، جواد احمد ، محمد نزا کت ، محمد عثمان، عمران خان ، محمد نسیم ، گلفراز ، نا صر محمود ، انیس شاہ اور دیگر شامل ہیں ۔