شوبز نیوز*
تازہ ترین : 1

شوبز نیوز*

آئیفا ایوارڈز کا میلہ شاہد کپور اورعالیہ بھٹ نے لوٹ لیا فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کیلئے شاہد کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)امریکی شہر نیویارک میں سجنے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈز کا میلہ بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کیلئے شاہد کپور کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔امریکی شہرنیویارک میں بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین آئیفا ایوارڈز کا میلہ سجا جس میں بالی ووڈ کے تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے تقریب کے دوران اداکاروں کی شاندار پرفارمنس اور دیدہ زیب ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

آئیفا کی رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون،شبانہ اعظمی شاہد کپور، سیف علی خان، کرن جوہر، انوپم کھیر اور معروف موسیقار اے آر رحمان سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی، اس دوران جہاں اداکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا وہیں بالی ووڈ میں بہترین کام کرنے پرمختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ دینے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔شاہد کپوراورعالیہ بھٹ کو فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کیلئے بہترین اداکاراور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شبانہ اعظمی کو فلم ’’نیرجا‘‘ کیلئے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔انوپم کھیر کو فلم ’’ایم ایس دھونی: ان کہی کہانی‘‘ کیلئے بہترین معاون اداکار کاایوارڈ دیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 22:10:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں