کوئٹہ، این ای260 پر اتحادی جماعت کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے اپنا حق رائے دے کر ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ، این ای260 پر اتحادی جماعت کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے اپنا حق رائے دے کر وفاداری وعدے کی پاسداری کا حق ادا کر نے پر دل کے گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہین ،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی ایک بیان میں تمام پارٹی کے مخلص ورکروں، پشتون غیور ملت کے محبوب عوام ترقی پسند قوم دوست طن دوست پشتون بلوچ ہزارہ اتحاد کے علمبردار عوام نے این ای260 پر اتحادی جماعت کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے اپنا حق رائے دے کر وفاداری ، وعدے کی پاسداری کا حق ادا کر کے دل کے گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہوئے اکابرین کا سر فخر سے بلند کیا پشتون بلوچ دو قومیتی صوبے میں برابری کا حق ادا کر تے ہوئے ثابت ہو اکہ وطن سے محبت کرنے والوں نے نام نہاد قوم پرستی کا لبادہ اوڑھ کر ووٹ کے ذریعے اپنا بدلہ لے لیا اورمخلص کارکنوں اور عوام کے آئو وپکار کی بد دعا لگ گئیں اب جو سرکاری نتیجہ کی وجہ سے جو کامیاب ہوا وہ بھی اسلام سے دلی لگائو کی وجہ سے نہیں بلکہ دولت کے بل بوتے پر کامیاب ہوا ہے کامیاب امیدوار اسلامی تاریخ سے ناواقف ہے ایک غریب دین دار عالم کبھی بھی ٹکٹ لینے کا نام بھی نہیں لے سکتا ہم نے پشتون ولی اور افغانیت زبان کی لاج رکھی اور ہمارے سر بلند اکابرین فخر افغان با چا خان ،رہبرتحریک خان عبدالولی خان، میر نصیر خان نوری، سردار عطاء اللہ مینگل کے پر افتخار پشتون بلوچ قومی جدوجہد ویکجہتی اتحاد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لئے کچھ دو اور کچھ دو کے فار مولے پر عمل کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 22:10:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں