کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے حلقہ این ای260 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جمعیت علماء اسلام ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے حلقہ این ای260 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر محمد عثمان با دینی 44610 ووٹ لے کر کامیاب

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)الیکشن کمیشن نے قومی نشست حلقہ این ای260 کے حتمی نتائج کا اعلان کر تے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر محمد عثمان با دینی نی44610 بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل37481 پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جمال خان ترہ کئی 20485 پاکستان پیپلز پارٹی کے عمیر محمد محمد حسنی19840 ووٹ حاصل کر لئے ضمنی انتخابات کے لئے 407 پولنگ اسٹیشنوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کل رجسٹرد ووٹوں کی تعداد4 لاکھ60 ہزار202 جن میں مرد کے 2 لاکھ74 ہزار367 جبکہ خواتین کے ایک لاکھ85 ہزار 835 ووٹ ہے ڈالے گئے کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ33 ہزار477 صحیح ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ29689 جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد3788 اور ٹرن آئوٹ 29 فیصد رہا الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این ای260 کے ضمنی انتخابات میںجمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر محمد عثمان با دینی نے 44610 ووٹ لے کر میدان مار لیا دوسرے نمبر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر بہادر خان مینگل نی37481 ووٹ حاصل کئے جبکہ تیسرے نمبر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جمال خان ترہ کئی نی20485 اور چوتھے نمبر پیپلز پارٹی کے امیدوار عمیر محمد محمد حسنی نی19840 ووٹ حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی علی احمد کہزاد نے 407 ، آصف بلوچ644 ، حاجی رضا محمد رضا خلجی98 ، سید گلزارشاہ90 ، سید محمد طاہر شاہ اخونزادہ102 ، شیر محمد1 ، ظاہر شاہ159 ، ملک پیر داد 469 ، ملک ابراہیم کاسی95 ، منیر احمد بلوچ2825 ،مولانا قاری مہراللہ1883 ، میر محمد عثمان پرکانی167 ووٹ حاصل کر لئے ضمنی انتخابات کے لئے 407 پولنگ اسٹیشنوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کل رجسٹرد ووٹوں کی تعداد4 لاکھ60 ہزار202 جن میں مرد کے 2 لاکھ74 ہزار367 جبکہ خواتین کے ایک لاکھ85 ہزار 835 ووٹ ہے ڈالے گئے کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ33 ہزار477 صحیح ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ29689 جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد3788 اور ٹرن آئوٹ 29 فیصد رہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 22:10:22

اپنی رائے کا اظہار کریں