کوئٹہ کہ ملیزئی گرینڈ جر گہ آپس میں باہمی اختلافات کو دور کر نے کے لئے جدوجہد ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ کہ ملیزئی گرینڈ جر گہ آپس میں باہمی اختلافات کو دور کر نے کے لئے جدوجہد تیز کر دی اور باہمی مفاہت پر زور دیا ہے ، حاجی محمد طاہر خان ملیزئی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)ملیزئی گرینڈ جر گہ کے چیئرمین حاجی محمد طاہر خان ملیزئی، صدر حاجی رحمت اللہ پہلوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملیزئی گرینڈ جر گہ کا مقصد کسی سیاستی پارٹی اور نہ ہی کسی قومیت کے خلاف ہے ملیزئی گرینڈ جر گہ نے آپس میں باہمی اختلافات کو دور کر نے کے لئے اپنی جدوجہد تیز کر دی ہے اور باہمی مفاہت پر زور دیا ہے کہ ہم نے اپنے درمیان متنازعات ، رنجش کو حل کرنے کیلئے اصلاحی کمیٹی تشکیل دی ہے قومی عمائدین اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملیزئی گرینڈ جر گہ کیساتھ شانہ بشانہ قدم اٹھائیں کیونکہ گرینڈ جر گہ قبائلی عمائدین اور علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کو قابل قبول سمجھتے ہیں گرینڈ جر گہ نے بار بار کا رنر میٹنگوں اور جر گوں میں بر ملا کیا ہے کہ ہم آپس کے اختلافات کو ختم کر کے شیر وشکر ہونا چا ہتے ہیں ملیزئی گرینڈ جرگہ نوجوانوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور کسی کے بے جا تنقید پر کان نہ دھریں کہ بعض عناصر ملیزئی جرگہ میں پھوٹ ڈالنے کی سازشیں کر رہے ہیں جبکہ ملیزئی قوم کے اخلاق اور قبائلی روایات سے اچھی طرح واقف ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 22:10:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں