کوئٹہ، سینئرایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشنن نے اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

اتوار 16 جولائی 2017 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے پہلے مرحلے میں 24جولائی سے 29 ستمبرتک صوبہ بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ، احتجاجی جلسے جلوس ،مظاہرے اور پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گاکے مطابق سیسا بلوچستان کی کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر30 نکاتی ڈیمانڈ کے حل ، سپریم کورٹ اور بلو چستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جونیئرز کی تعیناتیوں کے فوری خاتمہ اور سینئرزکی تعیناتی، انتقامی تبادلوں کے خلاف ، وزارت تعلیم اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے تعلیمی ماحول کی تباہی جیسے امور کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیاگیا ہے ، سیسا کے کونسل کا اجلاس گذشتہ روز چیئر مین مشاورتی کونسل مطیب احمد آفریدی کی صدارت میں منعقد ہو اس موقع پر سیسا کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی سمیت مرکزی کابینہ کے تمام اراکین اور صوبہ بھر سے سیسا کونسلران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈویژن اور ضلعی کونسلروں نے اپنے اپنے اضلاع کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور مطالبات کے حل کے لیے بھر پور تحریک چلانے کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سیسا کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم اور حکومت کی جانب سے سیسا کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے باربار کی یقین دہانیوں کے بارجود بھی سیسا کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا ہے عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے واضح فیصلوں کے باوجود بھی مسائل جوں کے توں ہیں اور جونیئرز کو ہٹا کر سینئر ز تعینات کرنے کی بجائے تسلسل کے ساتھ جونیئرز کو سینئرز کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے اور سینئرز کی حق تلفی کی جارہی ہے 30 نکاتی ڈیمانڈ پرحکومتی سردمہری کی وجہ سے مسائل بڑ ھ رہے ہیں اور صوبہ تعلیمی میدان میں روز بروز پسماندگی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری وزارت تعلیم اورحکومت پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر اُنہوں نے اعلان کیا کہ کونسل کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں 24 جولائی تا 29 ستمبرصوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بھوک ہڑتالی کیمپ،احتجاجی جلسے و جلوس ،مظاہرے،پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کاباقائدہ شیڈول تمام اضلاع کو جاری کردیا جائے گا اس موقع پر اُنہوں نے اعلان کیا کہ اگر سیسا کے مطالبات حل نہ کئے گئے تو صوبہ بھر سے سیسا کے اراکین صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنہ دیں گے اور یہ دھرنا مطالبات کے حل تک جاری ہے گا اُنہوں نے کہا کہ سیسا اپنے مطالبات کے حل کے لیے سخت سے سخت اقدامات اُٹھانے سے گریز نہیں کرئے گا اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا اس سے قبل اجلاس سے سیسا کے مرکزی سیکریٹری جنرل حاجی عبدالحمید صابر،حاجی محمد قاسم خان کاکڑ،محمد اسماعیل کاسی،عبدالرحیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا اجلاس کے آخر میں مشاورتی کونسل کے چیئر مین مطیب احمد آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر صوبہ بھر کے تمام کونسلروں کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :