بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوئے دو سال گزر گئے مگر الیکشن ٹریبونلز کے پاس اب بھی 1500 سے زائد کیس زیر التوا ہیں

اتوار 16 جولائی 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوئے دو سال گزر گئے مگر الیکشن ٹریبونلز کے پاس اب بھی 1500 سے زائد کیس زیر التوا ہیں ، اتنی بڑی تعداد میں التوا میں پڑے کیسز نے الیکشن ٹریبیونلز اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دو سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چاروں صوبوں سے کل4 ہزار238کیس فائل ہوئے جن میں سے اب بھی 1540 کیس فیصلے کے منتظر ہیں۔

پنجاب میں 738جبکہ سندھ میں 193کیس الیکشن ٹریبونلز کے پاس زیر التوا ہیں۔خیبر پختونخواہ میں 588 اور بلوچستان میں 21کیسز الیکشن ٹریبیونلز کے پاس التوا کا شکار ہیں۔ عام انتخابات 2013کے بھی کچھ کیس ابھی تک ٹریبیونلز کے پاس زیر التوا پڑے ہیں ۔ٹریبیونلز کو قانون کے مطابق 4ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔کیسز میں التوا الیکشن ٹریبیونلز اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔