گورنر سندھ کا مفاد صوبے کے ساتھ نہیں، نیب بل پر گورنر کا مقف نیا نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 16 جولائی 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا مفاد صوبے کے ساتھ نہیں، نیب بل پر گورنر سندھ کا مؤقف نیا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو شہر قائد میں پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ نیب بل پر گورنر سندھ کا مقف نیا نہیں ہے، انہیں بل واپس کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے جو اعتراض کئے ہیں ان پر اسمبلی میں بات کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 17 ویں ترمیم میں اس قانون کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، اس سے کرپشن میں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔وزیر اعلیِ سندھ نے کہا کہ نیب قانون جب پیش کیا تو اس پر مکمل بریفنگ دی گئی، سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ نیب دفن ہو چکا۔

متعلقہ عنوان :