مصر نے پاکستان مصر انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئین سیریز 2017 جیت لی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے

اتوار 16 جولائی 2017 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان مصر انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئین سیریز 2017کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے ۔ مصر نے یہ چیمپئین سیریز 2مقابلہ میں 3سے جیت لی۔ اتوار کوآ ئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یہ چمپیئن شپ 12سے 14جولائی تک مصحف علی میر سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیریز کے آخری روز دو میچ کھیلے گئے،پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے کھلاڑی ابو الگھرکو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کے فرحان محبوب نے مصری کھلاڑی کریم عبدالغواد کو شکست دی ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان مصر انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئین سیریز 2017کا فائنل میچ دیکھا، انہوں نے سیریز کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔وائس چئیرمین پاکستان سکوائش فیڈریشن ائیر وائس مارشل شاہد اختر علی، سکوائش کے سابق معروف کھلاڑیوں قمرزمان، جہانگیر خاناور جان شیر خاننے بھی سیریز دیکھی۔ قبل ازیں آرمی چیف کی سکوائش کمپلیکس آمد پر وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے ان کا استقبال کیا۔