ڈیرہ مرادجمالی میں موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کارالٹ گئی ،باپ بیٹے سمیت 3افرادزخمی

اتوار 16 جولائی 2017 21:50

ڈیرہ مرادجمالی۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کارالٹ گئی باپ بیٹے سمیت 3افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کچھی پل کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار باپ بیٹے سمیت 3 افراد میراحمدکھیازئی شاہ زیب اورعبدالولی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔