مون سون میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل رکھی جائے ، ضروری اشیاء کی دستیابی کویقینی بنایاجائے

وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت

اتوار 16 جولائی 2017 21:50

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء)وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے اورحالیہ مون سون کی بارشوں سے متاثرہ تمام اضلاع کی اتنظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہرطرح سے مستعد وچوکس رہے خاص طورسے سبی،خضدار،لسبیلہ،موسیٰ خیل،قلعہ سیف اللہ اورژوب ڈویژن کے کچھ دیگراضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہہ جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے بھاری مشینری موقع پر موجودرہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھاجارہاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کوہدایت کی ہے کہ صوبے کے مون سون کے زیراثر آنے والے تمام اضلاع میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل رکھی جائے اوران اضلاع میںخوراک اوردیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کویقینی بنایاجائے جبکہ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹراورطبی عملہ چوبیس گھنٹے حاضر رہے۔