وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلقہ این اے 260 ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد پر اطمینان کااظہار،محمدعثمان بادینی کو کامیابی پرمبارکباد

اتوار 16 جولائی 2017 21:50

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260کوئٹہ چاغی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے پرامن ماحول میں انعقاد پر خوشی اوراطمینان کااظہارکرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے اُمیدوارمحمدعثمان بادینی کو انکی کامیابی پرمبارکبادپیش کی ہے ، وزیراعلیٰ نے انتخابی عمل میں بھرپورحصہ لینے اورجمہوری وسیاسی سوچ وعمل کو مظاہرہ کرنے پر حلقے کے عوام کو بھی مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتخابی عمل کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر پولیس،ایف سی اورانتظامیہ کی کارکردگی کوسراہاہے جبکہ انہوں نے انتخابات کے احسن انتظامات پرالیکشن کمیشن کا شکریہ بھی اداکیاہے ،وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ انتخابی عمل کا بہترین ماحول میں انعقاد تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت اورٹیم ورک کانتیجہ ہے۔انہوں نے کامیاب اُمیدوار محمدعثمان بادینی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے اس توقع کااظہارکیا ہے کہ وہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اورعلاقے کی ترقی کیلئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کارلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :