فائنل ،ْراجرفیڈر ر نی8ویںبار ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

ایونٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی35 سالہ راجر فیڈرر 8بار ومبلڈن جیتے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کروشین حریف مارین چیلچ کوفائنل میںشکست دے کر ومبلڈن مینز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی35 سالہ راجر فیڈرر 8بار ومبلڈن جیتے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔سوئس ٹینس اسٹار نے فائنل میں کروشین حریف اسٹریٹ سیٹس میں 6۔3۔6۔1، اور 6۔4 سے زیر کیا ۔راجر فیڈرر 8 بارومبلڈن ٹائٹل جیتے کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن اور امریکن اوپن 5،5،فرنچ اوپن 1اور گرینڈ سلم ٹائٹل 19 بار جیتا ہے۔