فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رملہ کے گاؤں النبی صالح میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا تھا اور اپنے تعاقب میں آنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ،ْنوجوان کی شہادت پر فلسطینی حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :