ایرانی صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
اتوار 16 جولائی 2017 21:41
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ،ْ ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ غلام حسین محسنی نے براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے خلاف متعدد الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھیں جب کہ دیگر افراد کے خلاف بھی تحققیات جاری تھیں جن میں سے کچھ پہلے ہی جیل جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیں گے تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ حسین فریدون اپنے بھائی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں اہم مشیر کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ایک برس قبل جنرل انسپیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ ناصر سراج نے حسین فریدون پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.