جمہوری لوگ ہیں ، عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں ،،شیخ جعفر خان مندوخیل

ژوب کو اپنی کاوشوں سے آج تک پرامن رکھا ہے ،ہسپتال اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے ایشوز پر ہم نے ہمیشہ عملی کو شش کی ہے،لیگی رہنما

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیرریونیواور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ ہم عوامی اور جمہوری لوگ ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں ژوب کو اپنے کاوشوں سے آج تک پرامن رکھا ہے ہسپتال اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے ایشوز پر ہم نے ہمیشہ عملی کو شش کی ہے آج بھی مختلف حوالوں سے ژوب کی صورتحال دیگر علاقوں کی نسبت اچھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جانان ہائوس ژوب میں ضلع کونسل ممبران ،بلدیاتی کونسلروں اورپارٹی عہدیداروں سے بات چیت کے دوران کیا جعفرمندوخیل نے کہاکہ ژوب شہر میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں ،نالیوں ،سمیت دیگر منصوبوں اور 13کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ،تعلیمی اداروں میں کروڑوں کی لاگت سے بہتر ی لانا اور ترقی کے منصوبوں نے کچھ عناصر کی نیندیں اڑادی ہیںجس کو ژوب میں ترقی اور بہتری نظر نہیں آرہی ہے تو وہ اپنی آنکھوں کا اورسوچ کا علاج ضرور کروائیں کیونکہ عوام کو ڈرامہ بازی سے ورغلایا نہیں جاسکتا ہے ہم نے ژوب شہر کی ترقی اور دہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی بدولت اتنی پذیرائی عوام میں پائی ہے کہ نہ صرف مخالفین اسکی تعریف کرتے ہیں بلکہ گزشتہ 6ماہ سے 12سو زائدسیاسی کارکنوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے اورمزید بھی رابطے میں ہیں جعفر مندوخیل نے کہاکہ ژوب شہر میں جرائم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ او رپولیس حکام کو ٹاسک دیا ہے اس پر خود ہم نے برہمی کا اظہار بھی برملا کیاہے ہمیں ژوب کی ترقی اور مسائل کا حل کل بھی عزیز تھے اور آج بھی ہے اور یہی ہماری سیاست کا محور ہیں۔

متعلقہ عنوان :