عزیز کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کچن میں آگ لگ گئی ،ْ دس سالہ بچی زخمی ..
تازہ ترین : 1

عزیز کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کچن میں آگ لگ گئی ،ْ دس سالہ بچی زخمی

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) عزیز کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کچن میں آگ لگ گئی ،ْ حادثے میں 10 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔گوجرانوالہ میں عزیز کالونی میں واقع ایک گھر کے کچن میں سلنڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے کچن میں موجود 10 سالہ سعدیہ جھلس گئی ،ْ جسے ریسکیو اہلکاروں نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ بچی کا جسم 40 فیصد جھلس گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:41:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں