ملتان ،ْ پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار ..
تازہ ترین : 1

ملتان ،ْ پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے ہزاروں لیٹر شراب برآمد کرلی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) پولیس نے جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے ہزاروں لیٹر شراب برآمد کر لی۔ملتان میں تھانہ سیتل ماڑی کی پولیس نے سہو چوک پر کارروائی کی اور جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 4 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالحمید گزشتہ کئی سال سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شراب سپلائی کرتا تھا۔ ایس ایچ او سیتل ماڑی طاہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:41:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں