ملتان ،ْچھت پر سویا ہوا 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی
تازہ ترین : 1

ملتان ،ْچھت پر سویا ہوا 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)چھت پر سویا ہوا 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،ْبچے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملتان کے علاقے تھانہ مظفر آباد کی حدود میں 10 سالہ عدنان بھائیوں کے ساتھ چھت پرسو رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر پر لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مظفر آباد پولیس موقعے پر پہنچ گئی ،ْ عدنان کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے ذریعے بچے کے سر میں لگنے والی گولی نکالی دی گئی تاہم عدنان کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:41:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں