سیاست کسی کی میراث نہیں یہ ان لوگوں کا حق ہے جو عوام کے مسائل حل کریں اور ملک کی ترقی و بہتری کے لئے کام کریں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایجوکیشن ، ہیلتھ ، سپورٹس ، ٹیکنیکل ٹریننگ ، میٹرو بس اور دیگر میگا پراجیکٹس کے لئے اربوں روپے کے فنڈزمہیا کئے ،پاکستان اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیںاگرنواز شریف کا جانا ان کے مقدر میں ہوا تو ہم مقدر سے نہیں لڑ سکتے لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا راولپنڈی کی عوام نواز شریف کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ، نوازشریف کو انصاف 2013میںعوام سے الیکشن میں کامیابی کی صور ت میں ملا اور 2018میں بھی ملے گا

چیئرمین میٹر و بس و سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی کاتقریب سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) چیئرمین میٹر و بس و سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کسی کی میراث نہیں یہ ان لوگوں کا حق ہے جو عوام کے مسائل حل کریں اور ملک کی ترقی و بہتری کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایجوکیشن ، ہیلتھ ، سپورٹس ، ٹیکنیکل ٹریننگ ، میٹرو بس اور دیگر میگا پراجیکٹس کے لئے اربوں روپے کے فنڈزمہیا کئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیںاگرنواز شریف کا جانا ان کے مقدر میں ہوا تو ہم مقدر سے نہیں لڑ سکتے لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا راولپنڈی کی عوام نواز شریف کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو انصاف 2013میںعوام سے الیکشن میں کامیابی کی صور ت میں ملا اور 2018میں بھی ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہارچالیس کروڑ روپے کی لاگت سے راول روڈ کی تعمیر ، کارپیٹنگ ، اور لائٹ کی تنصب کے افتتاح کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب، زیب النسا اعوان، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، لبنی ریحان ،چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ، مسلم لیگی رہنمائوں صاحبزادہ راحت مسعود قدوسی، حاجی پرویز خان راولپنڈی کے یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلر ز ، مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار، ورکرزاور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ہمار ا مقصد کسی کا تمسخر اڑانا نہیں بلکہ دوسروں کی اصلاح کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت حقیقت میں ہمار ے قائد نواز شریف نے کی جنہوں نے رواداری ،محبت اور اخوت کو درس دیا اور ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تعمیر و ترقی کی منازل طے کر رہا ہے لیکن کچھ وطن دشمن ممالک کو یہ پسند نہیںکہ پاکستان ترقی کرے اور بیرونی انویسمنٹ سے مستفید ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہودی اور ہندو سی پیک کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 82اکائونٹس ہیں جن میں یہودیوں کے طرف سے پیسہ ٹرانسفر ہوا۔انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے سپریم کورٹ عمران خان کی تلاشی لے گی انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل نواز شریف کا نہیں بلکہ عمران خان کامقدر ہو گی۔راجہ حنیف ایڈوکیٹ ایم پی اے اور بیگم طاہرہ اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے لوگ الیکشن ہارنے کے بعد عوام کی خدمت کے لئے زیادہ جدوجہد کرتے ہیں جس کی زندہ مثال فخر راولپنڈی حنیف عباسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر یہ کڑا وقت ہے لیکن ہم سرخرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر نواز شریف اور شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص کا کوئی مقصد ہوتا ہے اور مسلم لیگ (ن) کا مقصد پاکستان کی ترقی ، مضبوطی ، استحکام اور عوام کی فلاح و بہبودہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ضیاء اللہ شاہ، پیرزادہ راحت قدوسی، حاجی پرویز خان اور دیگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف پاکستان کی ترقی اور عظمت کا نشان ہیں اور پاکستانی عوام کے دل میںبستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت اور دعائوں سے ہمارے قائدین ضرورسرخرو ہوں گے اور آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔تقریب میں سینئر صحافی اصغر شاد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔