Live Updates

نوازشر یف جائیں گے تو بچیں گے عمران خان بھی نہیں

پاکستان میں جو اسٹبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملائے وہ جو مر ضی کھا جائے اس کو کوئی نہیں پو چھتا جو انکی بات نہ مانے اس کو نانے نانی کا بھی حساب دینا پڑ تا ہے ‘(ن) لیگ والے ہاتھ پیچھے بند ھ کر لڑتے رہے انکو بعد میں پتہ چلا کہ انکے ساتھ پانامہ کے معاملے جے آئی ٹی بناکر ہاتھ ہو چکا ہے ‘اگر آئین وقانون کی بات کی جائے تو سپر یم کورٹ کے پاس جے آئی ٹی بنانے کا بھی اختیار نہیں‘سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہانگیر کی گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

نوازشر یف جائیں گے تو بچیں گے عمران خان بھی نہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر نے کہا ہے کہ نوازشر یف جائیں گے تو بچے گے عمران خان بھی نہیں ‘پاکستان میں جو اسٹبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملائے وہ جو مر ضی کھا جائے اس کو کوئی نہیں پو چھتا جو انکی بات نہ مانے اس کو نانے نانی کا بھی حساب دینا پڑ تا ہے ‘(ن) لیگ والے ہاتھ پیچھے بند ھ کر لڑتے رہے انکو بعد میں پتہ چلا کہ انکے ساتھ پانامہ کے معاملے جے آئی ٹی بناکر ہاتھ ہو چکا ہے ‘اگر آئین وقانون کی بات کی جائے تو سپر یم کورٹ کے پاس جے آئی ٹی بنانے کا بھی اختیار نہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں عاصمہ جہا نگیر نے کہا کہ پانامہ کیس کبھی بھی آئین وقانونی نہیں رہا بلکہ یہ ایک سیاسی کیس ہے اگر قانون کی بات کر یں تو یہ جے آئی ٹی ہی قانونی نہیں کوئی سپر یم کورٹ کے پاس جے آئی ٹی بنانے اور اس میں دفاعی اداروں کے لوگوں کو شامل کر نے کا ہی اختیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ نوازشر یف جائیں گے تو بچے گے عمران خان بھی نہیں ‘پاکستان جو اسٹبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملائے وہ جو مر ضی کھا جائے اس کو کوئی نہیں پو چھتا جو انکی بات نہ مانے اس کو نانے نانی کا بھی حساب دینا پڑ تا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات