Live Updates

عمران خان میرے دوست نہیں وہ صادق اور امین ہیں یا نہیں انکے بارے بھی فیصلہ آنیوالا ہے ‘جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری

نوازشر یف خود کو کسی بھی صورت پانامہ جے آئی ٹی سے بچا نہیں سکتے انکو عہدے سے مستعفی ہونے ہوگا ورنہ نااہل ہوجائیں گے‘سر براہ جسٹس اینڈ ڈیموکر ٹیک

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست نہیں وہ اس وقت آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورے نہیں اترتے ہیں یا نہیں انکے بارے میں بھی فیصلہ آنیوالا ہے ‘نوازشر یف خود کو کسی بھی صورت پانامہ جے آئی ٹی سے بچا نہیں سکتے انکو عہدے سے مستعفی ہونے ہوگا ورنہ نااہل ہوجائیں گے ‘میری بحالی میں جنرل اشفاق کیانی اور نوازشر یف سمیت کسی کا کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کی قیادت اور شر یف خاندان کی کر پشن اور ٹیکس چوری اور منی لارنڈ نگ کی تصدیق ہو چکی ہے اس لیے اب نوازشر یف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں اس لیے نوازشر یف کو چاہیے وہ وزیر اعظم کے عہدے سے الگ ہوجائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری عمران خان میرے دوست نہیں جہاں کے صادق اور امین ہونے کا تعلق ہے تو اس بارے میں سپر یم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں انکے بارے میں کیس چل رہا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات