ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،ژوب میں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد مارے گئے

دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ شعیب نکا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا،آئی ایس پی آر

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 4دہشت گردمارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ شعیب نکا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔