وزیر داخلہ چوہدری نثارکی سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ آمدمرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مرحوم اصغر شاد ایک انتہائی اچھے ، نفیس انسان اور کھرے صحافی تھے، انہوں نے نہ صرف صحافت کے شعبے میں اعلی روایات اور معیار چھوڑا ہے بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک عمدہ اور اچھے انسان ہونے کے نقوش چھوڑے ہیں،چوہدری نثار

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

وزیر داخلہ چوہدری نثارکی  سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ آمدمرحوم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ جا کرمرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ جا کرمرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی اوراہل خانہ سے تعزیت کی۔انھوںنے کہاکہ مرحوم اصغر شاد ایک انتہائی اچھے ، نفیس انسان اور کھرے صحافی تھے۔ انہوں نے نہ صرف صحافت کے شعبے میں اعلی روایات اور معیار چھوڑا ہے بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک عمدہ اور اچھے انسان ہونے کے نقوش چھوڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :